حرکت انقلاب اسلامی پاکستان کے ڈھکوسلے اللہ نیکی کے کاموں میں مدد کرتا ہے کیونکہ وہ حق ہے اور سچ کو پسند کرتا ہے یہ اس ذی شان کی ذات کی صفات میں شامل ہے۔ حالیہ دنوں میں نم نہاد حرکت انقلاب اسلامی پاکستان بدنام زمانہ دہشتگرد جتھے کی جانب سے عوام الناس بالخصوص نوجوان […]
حرکت انقلاب اسلامی پاکستان کے ڈھکوسلے
اللہ نیکی کے کاموں میں مدد کرتا ہے کیونکہ وہ حق ہے اور سچ کو پسند کرتا ہے یہ اس ذی شان کی ذات کی صفات میں شامل ہے۔ حالیہ دنوں میں نم نہاد حرکت انقلاب اسلامی پاکستان بدنام زمانہ دہشتگرد جتھے کی جانب سے عوام الناس بالخصوص نوجوان نسل کو ورغلانے اور اپنے مکروہ عزائم کو سر انجام دینے کے حوالے سے ابلیسی دعوت دی گئی ہے۔ جس میں خود ساختہ سوالات اور اپنے گھناؤنے کرتوتوں پہ پردہ ڈال کے بھیڑ کی کھال میں ان بھیڑیوں نے چھینا چاہ ہے مگر یاد ماضی عذاب ہے یارب کے مصداق ان کی صفوں میں کھلبلی مچی نظر آتی ہے۔ جن کا منشور من منشاء کے مطابق قتل و غارت کرنا، اسلام اور پاکستان کو ہر طرح سے نقصان پہنچانا ، لوٹ مار کرنا، مقامات مقدسہ کی توہین کرنا مسمار کرنا، امن و عامہ کو تہہ و بالا کرنا کے سوا کچھ نہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جہاں اسلامی تعلیمات کے مطابق قوانین اور دستور وضع کیے جاتے ہیں ۔ یہ ملک وفاداروں کی قربانیوں سے حاصل ہوا بہت بڑی قیمت چکانا پڑی تب جاکے یہ معرضِ وجود میں آیا یہ کوئی دہشت گردوں غنڈوں ، بدمعاش ٹولہ، فسادیوں، شدت پسندوں اور اسلام دشمن عناصر کے چیلوں اور ابلیسی سوچ کے منافقین کی آماجگاہ بننے کے لیے تخلیق میں نہیں آیا۔ ان ناسوروں کے خلاف اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام میں سے منتخب افراد پہ مشتمل فوج عوام کی مکمل حمایت سے مسلسل برسر پیکار ہے اور ان دہشت گردوں کو نیست و نابود کیے جارہی ہے ۔دہشت گردی اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث افراد کو جب کیفر کردار تک پہچایا جاتا ہے یہی مہذب دنیا کا دستور ہے پاکستانی ادارے بھی یہی کر رہے ہیں جو کہ ان فسادیوں کی دم پہ پاؤں رکھنا یقینی طور پہ ان کی اور ان کے آقاؤں کی چیخیں تو نکلیں گی ۔ جب تم لوگ بے گناہ لوگوں کے خون کی ہولی کھیلو،ان کے کاروبار تباہ کرو،ملکی املاک کو دانستہ طور پہ نقصان پہنچاؤ ، مزدوروں مسافروں بچوں کو گولیوں سے بھون ڈالو اور یہ بھی نہ سوچو کہ ان کے بہادر محافظین ہر طرح کی حدود کی حفاظت پہ چوکس کھڑے ہوں تو تم کیسے دندناتے پھر سکتے ہو کیونکہ تم مطلق باطل اور شیطان کے پیروکار ہو تو تمہیں اپنا کون جانے بھلا۔
لوگوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف کیسے ورغلایا جا سکتا ہے جو ان کی بقاء ہو اسے فنا کرنا ناممکن ہے ۔ انہی بے ہودگی پہ مبنی فسادی ٹولے نے عوام کے سامنے خود کو خود ساختہ نجات دہندہ بنا کر پیش کرنے کی جسارت کی ہے جو انہیں نہایت حقارت سے دیکھتے ہیں۔ اس گروہ کا طریقہ واردات یہ ہے کہ اسلام کے اصل چہرے کو مسخ کر مایوسی ، منفی سوچ ، نفرت اور نسق و نظام کو تہس نہس کرنے کے لیے ہر طرح کے تخریبی انسانی سوز اقدام کی طرف مائل کرنا اور اس کے بعد دہشت گردی لا قانونیت اور افراتفری کا بازار گرم کرنے کے لیے اسلام و پاکستان دشمن ریاستوں کے فنڈ کی بھیک پہ تربیت مہیا کرنا اور آخر میں فساد بنام جہاد کا عملی آغاز کرنا تاکہ اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے تمام مذموم عزائم اور اہداف کو پورا کیا جا سکے۔ پھر اپنے جرائم کی طرز فکر و عمل کو تاریخ اور قرآن وحدیث کے تمام سیاق و سباق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جائز قرار دیتے ہیں۔ لیکن اگر قرآن وحدیث اور تاریخ کا نیک نیتی سے مطالعہ کیا جائے تو کہیں پہ فساد برپا کرنے والے کو اچھا نہیں سمجھا گیا بلکہ مسلسل غیر انسانی طرز عمل گردانا گیا ہے۔ رحمت اللعالمین نے کبھی کسی کو مارنے کا نہیں فرمایا تو یہ لوگ انکی ذات پہ جھوٹ باندھتے ہیں ۔اسی طرح یہ دہشتگرد تنظیم حرکت انقلاب اسلامی پاکستان لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایسے دعوے کرتے ہیں جیسے کہ یہ فوج پاکستان کی نہیں، ہم ملک پاکستان کو توڑنے یا کمزور کرنے کی پالیسی کے شدید مخالف ہیں، علمائے کرام کا احترام کرتے ہیں، عوامی مقامات ، سیاسی اجتماعات اور عبادت گاہوں پہ حملے کرنا حرام سمجھتے ہیں، لوٹ مار اور بھتہ خور جو جائز نہیں جانتے، سیکیورٹی املاک کو نقصان پہ آنے سے اجتناب کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اس دہشت گرد منافق ٹولے نے اسلام اور پاکستان کو تباہ کر نے حوالے سے کیا کیا نہیں کیا، نہتے عوام کا بے دریغ قتل کیا، مسجد مدرسہ، جامعات ، ہسپتال ، سرکاری املاک غرضیکہ کوئی ایسی جگہ بتا دیں جو ان کی غیر انسانی کارستانیوں سے محفوظ رہی ۔پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل کر ملک کو توڑنے اور کمزور کرنے کی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ اسی طرح ان خود ساختہ اسلام کے علمبرداروں نے ہر مکتبہ فکر کے علماء کو بے دریغ عمدا قتل کیا اور ان کی توہین و تضحیک کی۔ کوئی سیاسی جماعت ان کی تخریب کاری سے محفوظ نہ رہی چن چن کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر متعلقہ کو نہ صرف مارا گیا بلکہ ان کے گھروں گھر والوں سب کو ناقابلِ فراموش نقصان دیا۔ اسی طرح سے اپنے حرام امور سر انجام دینے کے لیے اغوا برائے تاوان ،لوٹ مار اور راہزنی سے دہشت کو پھیلائے رکھا۔ ان کے ثبوت ہر جگہ موجود ہیں ہر آنکھ میں محفوظ ہیں ۔ اس لیے ان مکاروں کے چہروں پہ پڑے پردوں کو عوام الناس نے نوچ نوچ کے اتار پھینکا ہے لہذا ان کا ماضی کیا ایسا ہے کہ ان پہ کوئی باعزت باغیرت باوقار انسان انہیں اپنا ہمدرد اور مسیحا مانے ہر گز نہیں۔ ان خارجیوں کی نہ اس جہاں میں کوئی اوقات ہے اور نہ اس جہان میں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج اور عوام ان دہشت گردون کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے۔
© 2026 PPN - پرامن پاکستان نیٹ ورک